اٹک پولیس نے مال مویشی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) اٹک پولیس نے مال مویشی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لیاقت علی ولد عباس خان نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست دی کہ میں نے اپنے پلاٹ میں مال مویشی پال رکھے ہیں ،حسب معمول میں مال مویشی باندھ کر گھر چلا گیا کچھ دیر بعد واپس آیا تو کوئی شخص میرے 2 راس دنبے چوری کر کے لے گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر تھا نہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد ند یم ولد وارث خان سکنہ پنڈیگھیب کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں