اٹک پولیس نے بین الصوبائی ڈرگ سمگلر گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیتی منشیات برآمد کر لی

بدھ 24 اپریل 2024 12:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر منشیات سمگلرز کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن اور انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اٹک خورد سب انسپکٹر خانزادہ شہروز خان کے زیر نگرانی سرچ پارک پکٹ اٹک خورد انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کے پی کے کی جانب سے آنے والے لوڈر رکشہ کو روکا جس میں کباڑ لوڈ تھا جس کو شمائل خان ولد ہاشم خان سکنہ افغانستان حال پشاور چلا رہا تھا ،رکشہ میں لوڈ سامان کی حسب ضابطہ پڑتال عمل میں لانے پر 28 کلو سے زائد چرس اور 500 گرام آئس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم شمائل خان ولد ہاشم خان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔

برآمد شدہ منشیات کو ملزم شمائل خان نے پنجاب کے مختلف علاقہ جات میں سپلائی کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف اٹک پولیس جہاد جاری رکھے ہوئے ہے ایسے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اٹک پولیس پر عزم ہے ۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں