اٹک ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف یوتھ اقدامات کے حوالے سے اجلاس

مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ پروگرام کے بارے آگاہی دینا اور زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات تک پیغام پہنچانا ہے

منگل 23 اپریل 2024 22:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف یوتھ اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ آرٹی اے رائو عاطف رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں ضلع کے تمام سرکاری ( گرلز و بوائز ) کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ پروگرام کے بارے آگاہی دینا اور زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات تک پیغام پہنچانا ہے تاکہ وہ اس پروگرام سے مستفید ہوں اور اپنی تعلیمی کو محفوظ سفر سے جاری رکھ سکیں، مجموعی طور پر 20 ہزار ( 19 ہزار پیٹرول اور 1 ہزار الیکٹرک) بائیکس دی جائیں گی، بائیکس 2 سال کی آسان اقساط میں دی جائیں گی، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر خواتین اور مرد طلبہ کا کوٹہ 50، 50 فیصد ہوگا۔

(جاری ہے)

طلبہ bikes.punjab.gov.pk آن لائن پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے، 18 سال سے زائد گورنمنٹ کالجز، یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو یہ بائیکس مکمل جانچ پڑتال کے بعد بنک آف پنجاب ای بیلٹنگ( قراندازی) کے ذریعے دی جائیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے ضلع اٹک میں قائم تمام یو نیو ر سٹیو ں کے سربراہان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے کہاکہ وہ اپنے اداروں میں اس پروگرام کی آگاہی بارے نمایاں جگہ پر فلیکسس آویزاں کریں اور خصوصی آگاہی بھی دیں، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک ظہیراحمدخان اور ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری طاہرعباس اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت زیر تعلیم طلباء و طالبات کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس دی جائیں گی تاکہ طلباء وطالبات کو سفری خودمختاری حاصل ہو اور اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں