اٹک، ضلع بھرمیں گراں فروشی اورناجائز منافع خوری کی روک تھام کی کارروائیاں، لاکھوں روپے کے جرمانے اور گرفتاریاں

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ضلعی آفیسرڈی اوآئی پی ڈبلیوایم رابعہ نسیم نےکہاہےکہ حکومت پنجاب کی ہدایات اورڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا کی نگرانی میں اب تک ضلع بھرمیں گراں فروشی اورناجائز منافع خوری کی روک تھام کےلیے 35602 معائنے کئے گئے ،25 لاکھ 24 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور429 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رابعہ نسیم نےکہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنراٹک رائوعاطف رضانے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک میں اشیائی ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں