اٹک کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دیں

ہفتہ 11 مئی 2024 16:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) اٹک کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرویز اختر نے منشیات فروش ممتاز حسین ولد سیف الملوک سکنہ چیچیاں کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جس کی تفتیش سب انسپکٹر محمد نعیم نے عمل میں لاتے ہوئے ملزم ممتاز حسین کو ٹھوس شواہد کی بناء پر جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشنل سشن جج فرخندہ ارشد نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش اور شہادتوں کے نتیجے میں ملزم ممتاز حسین ولد سیف الملوک کو جرم ثابت ہونے پر نو سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سنادی۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں