ضلع اٹک میں دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل ، ایک خاتون زخمی

اتوار 12 مئی 2024 19:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ضلع اٹک میں دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پہلے واقعہ میں تھانہ فتح جنگ کی حدود گاؤں میل میں زمین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل جبکہ اس کی بیوی کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رستم اسد اور عدیل کے ساتھ مبینہ طور پر خضر حیات کی زمین پر ہل چلا رہے تھے اور جب وہ اپنی اہلیہ تصور بی بی کے ساتھ ہل چلانے کے لیے آئے تو انہوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خضر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا تھانہ حضرو کی حدود گاؤں ڈھوک رحموں میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 سالہ وسیم خان اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے گولی مار دی اور بعد ازاں اس کی لاش ویران جگہ پر پھینک دی۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں