بدین شہر سمیت دیگرعلاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش اور یلغار شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

اتوار 19 ستمبر 2021 21:10

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) بدین شہر سمیت دیگرعلاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش اور یلغار شہریوں کے لئے عذاب بن گیا.

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کی ہدایت کے باوجود تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ کرانے کے باعث بدین شہر کے مختلف علاقوں محلہ صدیق کمبہار کینٹ روڈ بدین غریب آباد عظیم ٹان اتفاق کالونی زرگر محلہ پوسٹ افس روڈ نھڑیو محلہ سیرانی روڈ شہباز روڈ کھوسکی روڈ کڈھن روڈ کے گردو نواح کی آبادیوں اور دیگر شہری علاقوں میں ملیریا ٹائیفائیڈ ڈائریا اوردیگر امراض انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گئے ہیں اورروزانہ سیکڑوں مریض سرکاری اورنجی اسپتالوں میں علاج کے لیے آرہے ہیں بڑے پیمانے پر امراض پھیلنے کے باعث سرکاری اورنجی اسپتالوں مریضوں سے بھرے دکھائی دے رہے ہیں بدین ضلع کے اکثر شہروں کے میڈیکل اسٹوروں پر ان امراض کے علاج کی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے بدین کڈھن شادی لارج نندو کھوسکی ٹنڈوباگو خلیفوقاسم لواری شریف اورضلع کے دیگر علاقوں میں بارشوں کے بعد مچھروں اورمکھیوں کی بہتات ہے مچھروں اور مکھیوں کی بڑے پیمانے پرہونے والی افزائش کے باعث اب تک ہزاروں افراد جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں مختلف امراض کا شکار ہو چکے ہیں جس کے باوجود محکمہ صحت محکمہ بلدیات محکمہ انسداد ملیریا اور دیگر متعلقہ محکموں نے اب تک فیومیگیشن اسپرے نہیں کرایا اسپرے نہ کرانے اور مچھروں اور مکھیوں کی زبردست افزائش کے باعث بدین شہر کے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اورعوام میں محکمہ انسداد ملیریا اور دیگر متعلقہ محکموں کی نااہلی کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے اس ضمن میں سیاسی سماجی اور تاجر تنظیموں نے بدین شہر سمیت دیگر علاقوں میں فوری طور پر مچھرمار اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے ان تنظیموں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مچھرمار اسپرے نہ کرایا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں