بدین میں قائم شراب خانوںسے مسلمانوں کو شراب کی فروخت کے علاوہ کچی شراب گھٹکا، مین پڑی سمیت تمام منشیات کی فروخت پر سختی سے بندش

شراب فروخت کے مقررہ اوقات پر عملدار آمد کروانے کے لئے شراب خانہ پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت

منگل 8 اکتوبر 2019 23:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) بدین میں قائم شراب خانوںسے مسلمانوں کو شراب کی فروخت کے علاوہ کچی شراب گھٹکا، مین پڑی سمیت تمام منشیات کی فروخت پر سختی سے بندش اور شراب فروخت کے مقررہ اوقات پر عملدار آمد کروانے کے لئے شراب خانہ پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں قائم شراب کے گھتے سے مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر شراب فروخت کرنے کی شکایت پر سیشن جج بدین کا نوٹس مسلمانوں کو شراب خانہ سے شراب کی فروخت پر بندش کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہی.سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج بدین ندیم احمد آخوند کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی اور ڈائریکٹر ایکسائیز نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیشن جج بدین نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں قائم شراب کے گھتے پر مسلمانوں کو شراب فروخت کی اجازت نہیں دی جائے اور شراب کے گتے پر شراب فروخت کرنے کے سرکاری مقرر اوقات پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے علاوہ کچی شراب ہیروئن، چرس افیم، گھٹکے مین پوری سمیت تمام اقسام کی منشیات کی فرخت پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی.ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی نے فیصلہ پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے شراب کے گھتے پر پولیس سیکیورٹی تعینات کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ شراب کے گھتے پر آنے والے خریداروں کی شناخت کے بعد شراب فروخت کو یقینی بنایا جائے اور اقلیتی افراد کے علاوہ کسی بھی مسلمانوں کو شراب فروخت نہیں کرنے دیا جائے اور ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز اور موثر بنا کر ضلع کو منشیات سے پاک کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں