ذوالفقار مرزا کا احتجاج ، بدین کا پٹواری معطل

جمعرات 20 نومبر 2014 13:22

ذوالفقار مرزا کا احتجاج ، بدین کا پٹواری معطل

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) ضلع بدین میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کے احتجاج پر ایک بدعنوان پٹواری کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹواری نے ایک خاتون سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی جس کی شکایت پر سابق وزیرداخلہ تحصیل آفس پہنچے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیرداخلہ کی آمد پر تحصیل دار اور پٹواری دفتر سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے جس پر ذوالفقار مرز انے وہیںدھرنا دے دیااور پھر اُن کے ساتھ شمولیت کے لیے اندرون سندھ سے قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ۔

ذوالفقار مرزا کے دھرنے کے بعدڈی سی بدین محمد رفیق قریشی نے ضلع کے سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں کی شکایات کے بعد فوری طور پرکاررروائی کرتے ہوئے ایک پٹواری رسول بھرگڑی کو معطل کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افسروں کے خلاف ثبوت ملیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں