موجودہ حکومت کے دور میں زرعی آلات کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا‘کسانوں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 3 نومبر 2021 14:51

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) کسان دوست کا دعوی کرنے والی موجودہ حکومت کے دور میں زرعی آلات کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے کسانوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔موجودہ حکومت میں جہاں عام آدمی مہنگائی سے سخت پریشان ہے وہاں کاشتکار اور کسان بھی مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہیں ۔

کسان دوست حکومت کے دور میں زرعی آلات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا پہلے ہی بجلی۔کھاد۔سپرے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اسکے بعد زرعی آلات بھی مہنگے ہوگئے ۔زرعی آلات کی قیمتوں میں اضافہ سے گندم کی فصل کاشت کرنا مشکل ہوگیا۔کاشتکاروں کے رہنما آصف خان خاکوانی کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل کاشت کے لئے ہل خریدنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھلے سال ہل کی قیمت 90 ہزار تھی جو اب ایک لاکھ 30 ہزار ہوگئی ہے۔

روٹا ویٹر مشین ایک لاکھ 30 ہزار سے بڑھکر ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کرایا 50 ہزار سے بڑھکر 65 ہزار کا ہوگیا ہے۔تھریشر کی قیمت 4لاکھ 80 ہزار سے بڑھکر 6 لاکھ ہوگئی ہے۔ریپیر مشین 1لاکھ روپے سے بڑھکر 1لاکھ 40 کی ہوگئی ہے۔لینڈ ریزر کی قیمت 6 لاکھ سے بڑھکر 8 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔۔ٹرالی 4لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھکر 6لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں