بہاولنگر‘ انجمن تاجران شہر نے حالیہ پرائس لسٹ کو مسترد کردیا

جمعرات 4 مارچ 2021 13:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) انجمن تاجران شہر نے حالیہ پرائس لسٹ کو مسترد کردیا ہے انتظامیہ کی جانب سے ہول سیلرز کی طرف جھکاؤ کے باعث ضلع کے ہزاروں کے لگ بھگ پرچون فروشوں کیلئے کاروباری راہیں بند کی جارہی ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں ہے ان خیالات کا اظہارانجمن تاجران شہر بہاولنگرکے صدر چوہدری ساجد سِدّھو نے کیا انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ صاحبان کاروائی ڈالنے کیلئے پرچون فروشوں کو پکڑتے ہیں جبکہ ہول سیل اور مافیا آزاد پھرتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹا دکاندار پریشانی میں مبتلا ہے اس کے علاوہ چھوٹے دکانداروں کو 10 سے 15 گٹو رکھنے پر بھی ہراساں کیا جاتا ہے چوہدری ساجد سِدّھو نے کہا کہ جب تک مین سٹاک ہولڈرز اور بڑے ڈیلرز کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جائیگا چھوٹے دکانداروں کیلئے مشکلات برقرار رہیں گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں