حکومت کے انوکھے کارنامے چینی بغیر فراہمی کے دکانداروں کو 83 روپے فروخت کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا

منگل 6 اپریل 2021 14:38

حکومت کے انوکھے کارنامے چینی بغیر فراہمی کے دکانداروں کو 83 روپے فروخت کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا
بہالنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) حکومت کے انوکھے کارنامے چینی بغیر فراہمی کے دکانداروں کو 83 روپے فروخت کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا جو دکانداروں نے ہواء میں اڑا دیا کوئی بھی دکاندار 95 روپے خرید کر 83 روپے چینی دینے پر تیار نہیں حکومت کی جانب سے بغیر سوچے سمجھے مارکیٹ میں نئی چینی سستے داموں فراہم کرنے کیلئے بازاروں میں نہ پہنچائی اور 83 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا جس سے تاجر اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں اور تاجروں میں حکومت کے اس فیصلے کیخلاف نفرت پائی جاتی ہے اڑھائی سالہ دور اقتدار میں حکومت کا ایسا کوئی بھی اقدام جو عوامی فلاح و بہبود کیلئے سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا تو سامنے نہیں آیا تاجروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ایسے وزیروں اور مشیروں کی عقل پر رونا آتا ہے جو حکومت کو الٹے مشورے دے رہے ہیں دنیا میں کہیں بھی ایسا ہوا ہے کہ تاجر مہنگی اشیائ خرید کر سستے داموں فروخت کریں یہ تو تاجروں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی سازش ہے جو حکومتی وزیروں مشیروں نے تیار کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں