شہر اور گردونواح میں برائلر گوشت کے نرخ 600روپے کلو جبکہ انڈے کے نرخ 400روپے سے تجاوز کرگئے

پیر 8 جنوری 2024 17:00

شہر اور گردونواح میں برائلر گوشت کے نرخ 600روپے کلو جبکہ انڈے کے نرخ 400روپے سے تجاوز کرگئے
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) شہر اور گردونواح میں برائلر گوشت کے نرخ 600روپے کلو جبکہ انڈے کے نرخ 400روپے سے تجاوز کرگئے جس پر لوگوں نے انڈے اور مرغ کا گوشت ترک کرکے سردی کے موسم میں مچھلی کھانا شروع کردی ہے فارمی مچھلی بازار میں 400روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے اس کے برعکس مرغ کا برائلر گوشت 600روپے سے 610روپے میں فروخت ہورہا ہے جس پر لوگوں کی بڑی تعداد مچھلی کی طرف راغب ہونے لگی ہے دوسری طرف انڈے کے نرخوں میں اضافے نے عوام کو فارمی انڈوں سے بھی دور کردیا ہے جس پر دکاندار پریشان ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ انڈے کے نرخ 355سے 360روپے ہیں مگر ڈیلرز نے ریٹ لسٹ اتار دی اور 400روپے فی درجن انڈے فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام لٹنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں