پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے سکولز میں مفت درسی کتب کی تقسیم شروع،تحصیل فورٹ عباس کے 71 سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر سخت ایس او پیز میں پارٹنر سکولوں میں کتابیں تقسیم کی جار ہی ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 اگست 2021 13:03

فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان ) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے سکولز میں مفت درسی کتب کی تقسیم شروع،تحصیل فورٹ عباس کے 71 سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر سخت ایس او پیز میں پارٹنر سکولوں میں کتابیں تقسیم کی جار ہی ہیں۔ جو کہ24 اگست تک مکمل ہو جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح فورٹ عباس میں بھی پیف کے سکولز میں حکومت پنجاب کی جانب سے ایس این سی کے تحت نئی کتابوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے پانچ روز میں تقسیم کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پیف مالکان کا اظہار مسرت اور پیف انتظامیہ کا بہترین انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایس ای ڈی کی طرف سے افتخار احمد انچار ج وئیر ہاوس فورٹ عباس اور پیف  کی طرف سے تنویر سلطان بکس کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اس موقع پر پیف پارٹنر زندیم ظفر ، محمد شہزاد ظفر،منیر احمد ا طہر ،محمد اعجاز سکھیرا، محمود الحسن، شفیق امجد، عبدالغفار چوہدری و دیگر نے ایم ڈی پیف اور چئیرمین پیف کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے پیف سکولز میں پڑھنے والے بچوں کے لئے مفت کتابیں فراہم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں