بہاولنگر،تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے 4 افراد موقع پر جاںبحق

جمعرات 10 ستمبر 2020 22:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) منچن آباد روڈ پر ٹریفک حادثے کے افسوسناک واقعہ میںتیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے 4 افراد موقع پر جاںبحق ہوگئے۔جاںبحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔جاںبحق ہونے والے افراد موٹرسائیکل پر منڈی صادق گنج جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ گھمنڈ پور نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔جاںبحق افراد کی شناخت جاوید شاہدہ بی بی۔محمد حمزہ اور آرائش بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔جبکہ مزدا بس کا ڈارئیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس تھانہ گھمنڈ پور نے مزدا کو اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے ،جاںبحق ہونے والے افراد کا تعلق منڈی صادق گنج سے بتایاجاتا ہے،ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے شدید زخمی بچے کو ڈی ایچ کیو سے بہاولپور ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں