تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس میں آکسیجن ختم ہونے سے تین بچوں کی ہلاکت پر وزیر اعلی پنجاب نے اعلی سطحی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:00

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس میں آکسیجن ختم ہونے سے تین بچوں کی ہلاکت پر وزیر اعلی پنجاب نے اعلی سطحی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس میں آکسیجن ختم ہونے سے تین بچوں کی ہلاکت پر وزیر اعلی پنجاب نے اعلی سطحی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے جو تحقیقات کر کے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

ٹی ایچ کیو میں گذشتہ روز چلڈرن وارڈ میں بجلی جانے کی صورت آکسیجن بند ہونے سے تین نومولود بچے جاں بحق ہو گئے تھے ذرائع کے مطابق بجلی جانے کے بعد عملہ کی طرف مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرنیٹر نا چلائے گے جس سے یہ افسوسناک واقع پیش آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں