آپﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت مٹ گیا،آپ ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے،آپ ﷺ کی سیر ت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔حضرت علامہ سید صداقت علی شاہ صاحب بخاری گولڑوی

Amir Sultan عامر سلطان جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:16

فورٹ عباس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) فورٹ عباس میں انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا فورٹ پیلس میرج ہال میں انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک کے نامور مشائخ عظام ،علمائے کرام اور ثناء خوان مصطفٰی تشریف لائے۔کانفرنس کی صدارت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف والوں نے کی۔

(جاری ہے)

خصوصی خطاب حضرت علامہ سید صداقت علی شاہ صاحب بخاری گولڑوی نے کر کے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دلوں کو خوب منور کیا۔آپﷺ کی آمد سے ظلم اور جہالت مٹ گیا،آپ ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے،آپ ﷺ کی سیر ت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔نقابت کے فرائض رائے تصور عباس گولڑوی نے انجام دیئے۔انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ضلعی صدر محمد اسلم خاں کموکا  نے  انتظامات کا جائزہ  لیااور تحصیل  صدر  سید علی اصغر شاہ  اور  تنظیم کی تحصیل باڈی  کو اس قدر شاندار انتظامات کرنے پر خوب سراہا۔کانفرنس کے اختتام پر آنے والوں مہمانوں کے لئے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ محفل کے اختتام پرملک کی سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں