بہاولنگر،تھانہ صدر چشتیاں پولیس کی کارروائی، لوگوں کی جیبوں سے موبائل فون چوری کرنیوالے ملزمان ،شراب فروش گرفتار

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 15:32

بہاولنگر،تھانہ صدر چشتیاں پولیس کی کارروائی، لوگوں کی جیبوں سے موبائل فون چوری کرنیوالے ملزمان ،شراب فروش گرفتار
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) تھانہ صدر چشتیاں پولیس کی شاندار کاروائی،دوران میچ لوگوں کی جیبوں سے موبائل فون چوری کرنے والے ملزمان اور شراب فروش گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمدکرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر چشتیاں میں کبڈی میچ کے دوران 4 لوگوں کی جیبوں سے موبائل فون چوری ہونے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور موبائل فونز برآمد کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ صدر چشتیاں جاوید احمدکی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے 2ملزمان اللہ دتہ ولد مرید قوم کھرل سکنہ چک چوپہ اور منظور احمد ولد محمد دین قوم جوگی سکنہ چک چوپہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر چوری ہونے والے چاروں موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور برآمد کرلیا گیا۔اہل علاقہ نے بروقت ملزمان کو ٹریس کرکے موبائل فونز برآمد کرنے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری کاروائی میں عامر محمود ASIنے ملزمان محمد سلمان اور عبدالرؤف کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی شاندار کاروائی پر شاباش دی۔ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس کے جان و مال تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،بہاولنگر پولیس اپنے فرائض بخوبی ادا کررہی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں