بہاولنگر‘ پٹرولیم سروس پر فیول فلنگ کے دوران رکشے کو آگ لگ گئی‘ڈرائیور جھلس گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:06

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پٹرولیم سروس پر فیول فلنگ کے دوران رکشے کو آگ لگ گئی جس سے رکشہ ڈرائیور محمد اجمل جھلس گیا۔

(جاری ہے)

بہاولنگر کی تحصیل چشیاں کے پٹرولیم سروس فیول فلنگ پر اچانک اس وقت آگ پھڑک اٹھی جب ایک رکشہ ڈرائیور رکشہ مئم فلنگ کروا رہا تھا آگ لگنے کی وجوہات معلوم نا ہو سکیں جبکہ ریسکیو1122 کے PTS سٹاف نے فوری طور پر ریسپانس کر کے مریض کو ابتداء طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں