چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ نے حلقہ این اے ہارون آباد،فورٹ عباس،مروٹ سے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 163 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا،پینل کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے

Amir Sultan عامر سلطان ہفتہ 2 دسمبر 2023 17:37

فورٹ عباس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 02 دسمبر2023ء) چیئرمین کسان اتحاد  چوہدری خالد حسین باٹھ نے چوہدری خالق حسین باٹھ  ہمراہ فورٹ عباس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کسانوں کی آواز بن کر ملک بھر کی زراعت پیشہ آبادی کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی کیونکہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی زراعت کے شعبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس سب سے اہم طبقہ کے لوگوں کے لیے بھی قومی اسمبلی کے فورم پر موثر نمائندگی کی اشد ضرورت ہے اور ہم نے اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے عملی طور پر کسانوں کی آواز بننے کا عزم کر لیا ہے اور اب ملک بھر کے کسانوں کے لئے جدوجہد ہماری سیاست کا بنیادی مرکز و محور ہوگی.حلقہ این اے ہارون آباد فورٹ عباس مروٹ بنیادی طور پر کسانوں کی کثیر آبادی کا حلقہ ہے اور نہ صرف اس حلقے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے بلکہ وطن عزیز کی سب سے بڑی معاشی وقت کسان اور زراعت کو اس کا حقیقی معنوں میں حقوق کے حصول کیلئے عملی کام کیے جائیں گے ماضی میں بھی عوامی خدمت کی ہے اور اب اس خدمت کا دائرہ کار مزید وسیع تر تناظر میں وژن کے طور پر پیش کیا جائے گا.�

(جاری ہے)

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں