ْبہاولنگر سمیت ملک بھر میں معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 22 ستمبر 2019 14:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) بہاولنگر سمیت ملک بھر میں معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔بہاولنگر کے رہائشی محنت کش کا تیرہ سالہ بیٹا تیرہ روز گزرنے کے بعد بھی نہ مل سکا ۔تیرہ سالہ اظہر کے والدین غم سے نڈھال غشی کے دورے پولیس تا حال بچے کا سراغ لگانے میں ناکام ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونیاں میں بچوں کے اغواء اور جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد پنجاب بھر میں بچوں کے والدین میں خوف وہراس پھیل چکا ہے بعض والدین اپنے بچوں کو سکول بجھوانے کے لئے بھی تیار نہ ہے ۔

ایک طرف تو والدین میں اس قدر کوف وہراس تو دوسری طرف اغواء کے واقعات بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں بہاولنگر کی بستی خلیل آباد کے رہائشی محنت کش کش کا تیرہ سالہ بیٹا آج سے تیرہ روز قبل 9محرم الحرام کو دوکان پر مزدوری کرنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ میں اغوا ہو گیا تھا ۔بچے کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج ہونے کے باوجود تا حال پولیس بچے کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے جس پر بچے اظہر کے والدین غم سے نڈھال کسی مسیحا کے منتظر بچے کی تلاش میں سر گرداں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں