پاکستانی طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے استاد کا کردار بہت اہم ہے

پاکستان تعلیمی لحاظ سے دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے جس قدر صلاحیتیں پاکستانی طلبہ وطالبات میں موجود ہیں اس قدر دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں نہ ہیں

اتوار 22 ستمبر 2019 14:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان تعلیمی لحاظ سے دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے جس قدر صلاحیتیں پاکستانی طلبہ وطالبات میں موجود ہیں اس قدر دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں نہ ہیں۔پاکستانی طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے استاد کا کردار بہت اہم ہے ۔ملک وقوم کی ترقی کا انحصار نونہال بچوں کے مستقبل پہ ہو تا ہے ۔

بچوں کا مستقبل سنوارنا جس قدر استاتذہ کا فر ض ہے اس سے کہیں بڑھ کر والدین کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ بچوں کی بہترذہنی وجسمانی سر گر میوں کی نشونمامیں اپنا بھر پور کردار اداء کریں۔کیونکہ آج کے یہ بچے کل قوم کے معمار بنے گئے انکی مثبت تر بیت ہمارا مذہبی واخلاقی فریضہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار فوجی فائونڈیشن ماڈل سکول ہارون آباد کے پر نسپل لفٹینیٹ کرنل(ر) اعظم شہباز نے سکول ہذا میں والدین میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس پر نسپل میڈیم حناء اقبال، میڈیم اسماء گل ،میم سدرہ ،سنئیر سیکشن ہیڈ نجم الدین،میڈیم اقراء ،میڈیم سعدیہ ،میڈیم نصرت،میڈیم بشراں ،میڈیم فوزیہ میڈیم شمائلہ ،میڈیم رفیہ ،میڈیم راشدہ ، ودیگر نے بھی والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے والدین کا بچوں کی تعلیمی سر گرمیوں پر توجہ انتہائی ضروری ہے جبکہ والدین کی جانب سے نمائند گی کرتے ہوئے علی بٹر ،پروفیسر ملک جہان خاں ،ملک شفقت ایڈوکیٹ ،رانا حسیب ایڈوکیٹ ،رانا امداد گوگی ودیگر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بچوں کی جسمانی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ والدین کو ذہنی و تعلیمی سر گر میوں پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

بعد ازاں پر نسپل لفٹینیٹ کرنل(ر) اعظم شہباز ودیگر ٹیچرز نے سکول ہذا کے بچوں کی تعلیمی کارکر دگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کا عزم کیا اور کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکول کا منفرد اعزاز جو بہاولپور بورڈ میں قائم ہوا کہ سکول ہذا کے طلبہ وطالبات نے نہم جماعت میں مشالی کار کردگی اگر دکھائی ہیں تو وہ یہاں کے استاتذہ کرام اور والدین کی محنت کا ثمر ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں رہیں گئے

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں