پب جی گیم ایک اور جان لے گئی‘ گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون کی ضد‘ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی

بدھ 10 اگست 2022 15:28

پب جی گیم ایک اور جان لے گئی‘ گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون کی ضد‘ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) پب جی گیم ایک اور جان لے گئی۔ گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون کی ضد‘ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی گاؤں میں نوجوان عاطف منیر نے گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون نا ملنے خود کو گولی مار لی۔

(جاری ہے)

والدین نے بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا مگر بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ نوجوان باپ سے پب جی گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون خریدنے کا اصرار کرتا تھا۔ باپ کے سمارٹ فون خریدنے سے منع کرنے پر غصے میں آکر خود کو گولی مار لی۔ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں