وزیر اعلی دیہی روڈز پروگرام کے پہلے مرحلہ میں58کروڈ 34لاکھ خرچ کئے جا رہے ہیں،ڈی سی او بہاولنگر

ہفتہ 16 مئی 2015 13:06

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء)ڈی سی او بہاولنگر نے کہا کہ وزیر اعلی دیہی روڈز پروگرام کے پہلے مرحلہ میں58کروڈ 34لاکھ خرچ کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 6سڑکوں کی تعمیرپر کروڈوں روپے خرچ ہو نگے اور سڑکیں امسال ستمبر تک مکمل کر لی جائیں گی خادم پنجاب روڈز پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں پہلے مر حلے میں دو ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر پر پندرہ ارب روپے خرچ ہو نگے اس پروگرام سے مال مویشی اور زرعی اجناس کی کھیت سے منڈیوں تک آسان رسائی اور دیہی عوام کو بہتر ذرائع آمدورفت کے علاوہ تعلیم صحت کی سہولتوں تک عمدہ رسائی اور معاشی سر گر میوں میں بھی اضافہ ہو گا اور روزگار کے بہتر موقع بھی میسر آئیں گے سید حیدراقبال نے مزید بتایا علاقہ ڈونگہ بونگہ سے قر یبی علاقے حضور سنگھ براستہ روڈا سنگھ پندہ کلومیٹر سڑک کی کشادگی اور بحالی کے لئے نو کروڈ چھالیس لاکھ پچاس ہزار بہاولنگر پل فورڈواہ سے بونگہ ماچھی براستہ روجھان والی، پل سکندر ،جھلن آرئیں،18کلو میٹر طویل کا رپٹ سڑک کی تعمیر پر گیارہ کروڈ اکیس لاکھ باون ہزار روپے لاگت آئی گی پختہ سڑک اسلم شہید چوک تا چک نمبر 431سکس آر براستہ اڈہ 43تھری آررحمت چوک کیساتھ ہائی سکول چک نمبر 107سکس آرسے 105سکس آرتک 24کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر 15کروڈ85لاکھ اور 15ہزار روپے پختہ سڑک ہارون آباد روڈچک نمبر 76فور آرسے 153ڈوایل مسافر خانہ براستہ 95فائیوآرچوک سے 80ون ایل مہار والی 12;50کلومیٹرسڑک کشادہ و بحالی ترایسی لاکھ پانچ ہزار جبکہ ہیڈ سلیمانکی روڈ سے چک بھونڈی براستہ دھان سنگھ پانچ کلو میٹرسڑک کی کشادگی و بحالی پر 35لاکھ 80 ہزار روپے اور چک عبداللہ سے جھودھیکا براستہ شاہی روڈ بیکیگا طویل سڑک پر 99 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ ہو نگے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں