بہاولنگر،دھند ،تیز رفتاری کے باعث 2مختلف حادثات میں1 شخص ہلاک ،پانچ زخمی

پیر 2 جنوری 2017 20:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) دھند اور تیز رفتاری کے باعث 2مختلف حادثات میں1 شخص ہلاک پانچ زخمی۔ریسیکوٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھند اور تیز رفتاری کے باعث دو حادثات میں کار اور بس الٹ گئے بارات میں شامل کار جس کے سواروں کا تعلق پاک پتن ضلع سے تھا ڈھاباں کے قریب تیز رفتار کار کو قابو میں نا رکھ سکے جو سڑک کے اطراف میں جمع شدہ سیم پانی میں جا گری جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والے شخص کا نام یار محمد جبکہ زخمیوں کے نام ارشد اور شاہد بتائے جا رہے ہیں دوسرے واقعے میں عارف والا روڈ پر تیز رفتار بس الٹنے سے تین مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے بر وقت اطلاع ملنے کے باعث فوری ہسپتال پہنچا دیا جہاں انکو طبی امداد پہنچائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں