بہاولنگر، گڈ فرائی ڈے کے موقع پر گرجا گھروں اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

جمعرات 13 اپریل 2017 18:13

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) حکومت پنجاب نے مسیح برادری کے گڈ فرائی ڈے کے موقع پر گرجا گھروں اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور گرجا گھروں کے گردونواح میں سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کردی ہے مسیح برادری آج گڈ فرائی ڈے کی تقریبات منائے گی جبکہ اتوار کے روز بہاولنگراور گردونواح میں ایسٹر کا تہوار بھی مسیح برادری جوش و جذبہ سے منائے گی حکومت پنجاب کی ہدایت پر اہم گرجا گھروں پر واک تھرو گیٹس کیساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو تعینات کیا جائیگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں