ْبہاولنگر اور گردونواح کے علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں‘شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 19 جنوری 2021 15:14

ْبہاولنگر اور گردونواح کے علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں‘شہریوں کو مشکلات کا سامنا
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) بہاولنگر اور گردونواح کے علاقے ان دنوں شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں یہ موسم گندم کی فصل کے لئے بیحد مفید بھی ہے، ۔شدید سردی اور دھند کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔سردی اور دھند کا موسم گندم کی فصل کے لئے بیحد مفید بھی ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ موسم گندم کی فصل کی تیاری کے لئے بہترین ہے۔۔موسم کے باعث گندم کی فصل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔۔یہ موسم گندم کی فصل کی پیداوار کے لئے پانی کی کمی کو بھی پورا کررہا ہے۔۔نہریں بند ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو پانی دستیاب نہیں ہے۔یہ اللہ کا نظام ہے جہاں سردی اور دھند سے مشکلات کا سامنا ہے وہیں فصلوں کے لئے ضروری بھی ہے۔۔پچھلے سال کی نسبت اس سال گندم کی فصل اور زیادہ بہتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں