بہاول پور،بھارت ہر سال 18ارب روپے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کو دے رہا ہے،ظفرشریف

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قومی مفاد کے اہم منصوبے کو سیاسی بنادیا گیا ہے،سابق صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس

منگل 19 دسمبر 2017 22:01

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2017ء) سابق صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفرشریف نے کہاکہ بھارت ہر سال 18ارب روپے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کو دے رہا ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قومی مفاد کے اہم منصوبے کو سیاسی بنادیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم ملکی معیشت کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔اس حوالے سے حکومت اتفاق رائے پیدا کرے۔

کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا سب سے زیادہ فائدہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو ہوگا اور اس کی سب سے زیادہ مخالفت بھی وہاں کی قوم پرست جماعتیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے۔کالاباغ ڈیم سی60لاکھ سے زائد بنجر زمین قابل کاشت بن سکتی ہے جس میں سے صرف19فیصد پنجاب اور باقی دیگر صوبوں کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی مخالفت کرنے والوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کس بنیاد پر اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

128ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کو چھ سال میں مکمل ہونا تھا جس سے سالانہ33ارب 20کروڑ کی آمدنی ہونی تھی مگر سابقہ حکومتوں کی نااہلی کے باعث آج تک اس منصوبے پر کام شروع نہیں سکا۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے جو لوگو ں کے تحفظات کو دور اور اس کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں ختم کرے۔تمام ٹیکسز کوشامل کرنے کے باوجود اس ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی 50پیسے فی یونٹ سے زیادہ کی نہ ہوگی۔

جس سے ملک میں جاری انرجی بحران ختم کرنے میں مددملے گی۔پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے ہمیں دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اس سے استفادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اس حوالے سے سنجیدگی دکھائے۔وطن عزیزکودرپیش تمام مسائل کا واحد حل کالاباغ ڈیم کی تعمیر میں پنہاں ہے۔اس سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔بھارت ہمارے دریائوںکاپانی چوری کررہاہے۔وہاں کے کسان خوشحال اور یہاں کے بدحال ہورہے ہیں۔ہندوستان کی آبی جارحیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔چند برسوں میں ہندوستان نی65سے زائد ڈیم تعمیر کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں