بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے تحت انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعہ 12 ستمبر 2014 20:32

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے تحت انٹر میڈیٹ سالانہ 2014ء امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ اشاعت نتائج اور تقریب تقسیم انعامات و میڈلز میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل انجم نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2014ء میں کامیابی کا تناسب 56.03فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ38014طلبا وطالبات نے امتحان دیا جبکہ21300طلبا وطالبات کامیاب قرار پائے۔امتحانات کے نتائج کے مطابق ایمپریل بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لیاقت پور کے محمد ولید طاہر نے 1020نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چشتیاں سائنس کالج فار گرلز کی ملیکہ اسماعیل نے 1019نمبر لے کر دوسری اور الپائن کالج آف سائنس فار بوائز خان پور کے محمد احمد لطیف نے 1018نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل گرلز گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حاصل پور کی تزمین طالیہ نے 1016نمبر لے کر فرسٹ، پنجاب کالج فار ویمن بہاول پور کی رمیشہ طلعت نے 1015نمبر لے کر سیکنڈ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حاصل پور کی ماریہ زیب نے 1012نمبر لے کر تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل بوائز گروپ میں ایمپریل بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لیاقت پور کے محمد ولید طاہر نے 1020نمبر لے کر پہلی، الپائن کالج آف سائنس فار بوائز خان پور کے محمد احمد لطیف نے 1018نمبر لے کر دوسری ، پنجاب کالج فار بوائز بہاول پور شیراز اسلم نے 1012نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گرلز گروپ میں چشتیاں سائنس کالج فار گرلز کی ملیکہ اسماعیل نے 1019نمبر لے کر پہلی، ڈومینکن کاونٹ ہائیر سیکنڈری سکول بہاول پور کی خدیجہ اکبر 960نمبر لے کر دوسری جبکہ پنجاب کالج فار ویمن چشتیاں کی عفیفہ عظیم نے 989نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح پری انجینئرنگ بوائز گروپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے محمد حسیب طارق نے 1005نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج بہاول پور کے حمزہ یعقوب نے 1001نمبر لے کر دوسری اور صادق پبلک سکول کے حیدر علی نے 997نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس گروپ گرلز میں پنجاب کالج فار گرلز منٹھار روڈ صادق آباد کی شفیقہ اقبال نے 1002نمبر کے ساتھ پہلی، برین ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز خان پور کی لائبہ اظہر نے 985نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کالج فار گرلز منٹھار روڈ صادق آباد کی انعم یونس نے 981نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح جنرل سائنس بوائز میں سرسید کالج چشتیاں کے محمد شعیب رومی نے 905نمبر لے کر پہلی، جناح سائنس ہائیر سیکنڈری سکول فقیر والی کے انضمام ساجد نے 888نمبر لے کر دوسری اور سپرئیر کالج بوائز رحیم یار خاں کے حمزہ فاروق نے 884نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیومینیٹیز گرلز میں سپرئیر کالج رحیم یار خاں کی اشینہ شفیق نے 944نمبر لے کرپہلی، چشتیاں سائنس کالج کی میرواہ فیاض نے 931نمبر لے کر دوسری اور اقرا گرلز کالج رحیم یار خاں کی حمیرہ بانو نے 920نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ہیومینیٹیز بوائز میں گورنمنٹ ڈگری کالج بہاول نگرکے حافظ اسد اللہ اور پرائیویٹ امیدوار حافظ محمد صہیب نے 924نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ کالج بہاول نگر کے محمد ساجد نے 906نمبر لے کر دوسری اور رحیم یار خاں کے محمد رفیق نے 892نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

کامرس گروپ میں پنجاب کالج رحیم یار خاں کے عبد العزیز نے 907نمبر لے کر پہلی، سٹی کالج آف کامرس منچن آباد کے محمد وسیم نے 900نمبر لے کر دوسری جبکہ سپرئیر کالج رحیم یار خاں کے شہروز بھٹی نے 892نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں