بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد

پیر 15 اپریل 2024 12:25

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بہاولپور سے بر آمد ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق خاتون نواحی علاقہ چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مردہ حالت میں پائی گئی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا، خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار میر حسن پہلے سے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردی ہے، واقہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔واضح رہے کہ 7 اپریل کی رات کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ملت ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون مسافر پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتولہ خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

گرفتار پولیس اہلکار نے بیان دیا تھا کہ خاتون مسافروں کو تنگ کر رہی تھی، منع کرنے پر خاتون نے مجھ سے بھی بدتمیزی کی، جس پرطیش میں آکر ہاتھ اٹھانا پڑا۔ڈی آئی جی ساتھ عبداللہ شیخ کے مطابق ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں