بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری

پیر 15 اپریل 2024 17:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) صوبہ بھرمیں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھرمیں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع کی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ہے جس کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ٹاسک فورس کے کنوینئرہونگے جبکہ ممبران میں متعلقہ ڈی پی اوز/سی پی اوز،سپرنٹنڈنٹ انجینئر ڈسکو، متعلقہ ڈسٹرکٹ اٹارنی،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، سپیشل برانچ کانمائندہ،متعلقہ ریکوری تحصیلدار، اسسٹنٹ الیکٹریکل انسپکٹر شامل ہیں۔

ٹاسک فورس بجلی چوری کی مہم کوسپروائز کرے گی اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات اُٹھائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں