اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ قائم

جمعہ 2 ستمبر 2022 16:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2022ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر جامعہ کے شعبہ باٹنی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اس مہم میں بھرپور حصہ لیا ہے اوریونیورسٹی کی جانب سے جانے والے امدادی سامان میں ہزاروں روپے مالیت کا راشن،اشیائے خوردونوش،دیگرضرورت کی اشیا اور55ہزارمالیت کاچیک جمع کروایاہے۔

وائس چانسلرانجینئر پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب نے شعبہ باٹنی کی سربراہ ڈاکٹر نرگس ناز اور فوکل پرسن ڈاکٹر سیدہ صدف زہرا اور طلباوطالبات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہئے اورسیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں