پاک فوج خطے میں ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم گیلانی

اتوار 18 اپریل 2010 15:32

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔18اپریل ۔2010ء) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں ہر قسم کے خطرے سے نمٹنےکیلئے تیار ہے ۔ پاک فوج کی مشقوں عزم نو تھری سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے ۔ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامناہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے سوات اور وزیرستان میں غیر معمولی خدمات سرانجام دیں اور پاک فوج مغربی سرحدوں کے علاوہ دیگر محاذوں کا سامنا کرنے کےلئے بھی تیار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہونے کی وجہ سے عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے ۔ وزیراعظم گیلانی نے کامیاب مشقوں پر فوج کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہاکہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔`

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں