ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، حکومت بلاتاخیر انتخابات کا اعلان کرے ،کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالے واقعات کے بعد ایک لمحہ گزارے بغیر حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے،اہلسنت الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کی پریس کانفرنس

اتوار 13 جنوری 2013 23:32

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جنوری۔2013ء) اہلسنت الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، حکومت بلاتاخیر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرے ،کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے واقعات کے بعد ایک لمحہ گزارے بغیر حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے ۔وہ اتوارکویہاں مقامی ہوٹل میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راؤ جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

مولانا احمد لدھیانوی نے کہاکہ اہلسنت الجماعت نے اہلسنت کے تحفظ کراچی میں دہشت گردی میں شکار ہونے والے شہداء کے قاتلوں کی ذمہ داری اور ملک میں صحابہ کرام کی ذات پر الزامات کوروکنے کے لیے 11تا18جنوری کراچی سے اسلام آباد تحفظ اہلسنت امن مارچ کا اعلان کیاتھا جس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے مگر چند روز قبل ملک میں ایک نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جب ڈاکٹر طاہر القادری اچانک پاکستان میں نازل ہوئے انہوں نے آنے سے قبل ریاست بچاؤ کا نعرہ لگایاتھا مگر 23دسمبر کو یاد گار پاکستان پر جو خطاب کیا وہ خطاب ان کے نعرے کی ضد تھا انہوں نے 14جنوری کو لاہور تا اسلام آباد کا لانگ مار چ کا اعلان کیا تھا ایسے وقت میں جب دو لانگ مارچ ایک ہی شہر میں اکھٹے ہو جاتے تو تصادم کا خطرہ تھا لہذا صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملکی مفاد میں ہم نے اپنا مارچ موخر کردیا انہوں نے کہاکہ طاہر القادری جس کوپوری میڈیا دیکھ رہی ہے ہر گھنٹے بعد اپنی بات کو تبدیل کرلیتے ہے وہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہے اس حوالے سے عوام کے اندر بے چینی کے لہر ہے طاہر القادری کو ابتداء میں ایم کیو ایم کی تائید حاصل تھی وہ بھی اب ختم ہوچکی ہے اور آج ان سے مسلک سے تعلق رکھنے والی جماعتیں بھی ان سے دستبردار ہو رہی ہیں لہذا وہ ملک پررحم کرتے ہوئے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے باز آجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں الیکشن کی آمدآمد ہے متحدہ دینی محاذ جو کے پانچ جماعتوں میں مشتمل اتحاد ہیں آنے والے دنوں میں ایک سیاسی قوت کے طور پر میدان میں آئے گا انہوں نے کہاکہ کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے واقعات کے بعد ایک لمحہ گزارے بغیر حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا احمد لدھیانوی نے کہاکہ بہاولپور صوبہ یہاں کے لوگوں کی دلوں کی آواز ہے جس کی ہماری جماعت تائید کرتی ہے نگران حکومت نے دوسری جماعتوں کے ساتھ دینی جماعتوں کو بھی اعتماد لیا جانا ضروری ہے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں