عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی کمشنر بہاولپور کیپٹن محمد ظفر اقبال

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعہ 17 ستمبر 2021 17:19

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ڈویژن بھر کے 135پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں اورذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف موثر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ ہدایات کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے آج یہاں اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شفقت اللہ مشتاق اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں ڈاکٹر خرم شہزاددیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران ڈویژن بھر میں گراں فروشی کے مرتکب افراد کو 20لاکھ روپے سے زائد رقم کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ نیزگراں فروشی پر 247افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت 642افراد کو گرفتاربھی کیا گیا ہے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں