حکومت نے ملک میں ہمارے علماء کرام پر قاتلانہ حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو جے یو آئی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر سکتی ہے ،مولانا اقبال رشید

جمعرات 4 دسمبر 2014 19:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)حکومت نے ملک میں ہمارے علماء کرام پر ہونے والے قاتلانہ حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو جے یو آئی حکومت سے علییحدگی کا اعلان کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام پنجاب کے سینئر نائب امیر مولانا اقبال رشید ،نائب امیر پنجاب مولانا حبیب اللہ علی پوری اور ناظم مالیات پنجاب پیر فیاض احمد شاہ نے جے یو آئی کے ضلعی امیر کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن ،سلیم انصاری ،صاحبزادہ سعد مظہر اسعدی بھی موجود تھے مولانا اقبال رشید ،مولانا حبیب اللہ علی پوری ، پیر فیاض احمد شاہ نے کہاکہ جے یو آئی ملک کی ایک پر امن جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور مذہبی منافرت سے بالا ترہو کر ملک کی سیاسی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اسٹیبلشمنٹ مغربی اور لادینی قوتوں کی آلہ کار بن کر 73 ء کے متفقہ آئین کو سیکولر آئین میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کر سکے انہوں نے کہا کہ مدارس کے نظام اور علماء حق کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ مغربی تہذیب کے خلاف علماء کرام اس ملک میں واحد آواز ہیں مدارس کے نظام کوختم کرنے کے لیے مقامی طالبان کا نام لیا جاتاہے جبکہ اصل طالبان وہ ہے جو افغانستان میں امریکہ کے ساتھ جہاد میں مصروف ہے جس کے ساتھ امریکہ کی حکومت قطر میں مزکرات کر چکی ہیں پہلے القاعدہ اور اب داعش جیسی عسکری تنظیموں کو سامنے لا کر مسلم ممالک کے لیے سردرد بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا تاکہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں ایک سیاسی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ایک قوت نہ بن جائے اور بد قسمتی سے ایم ایم اے کو توڑنے میں چند مذہبی جماعتوں کا کردار بھی رہا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے علماء کرام کے اوپر جو قاتلانہ حملوں کا سلسلہ چل پڑا ہے یہ سب غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے اور حکو مت اس سے نظریں چرا رہی ہے علماء کرام کے قتل کے خلاف ہم پورے ملک میں احتجاج کریں گے اور اس سلسلہ میں حکومت نے راست اقدامات نہ کیے تو مارچ میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے گے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں