حکومت خواتین کو معاشرے میں عزت و تکریم دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،انجینئر بلیغ الرحمن ، عورتوں کے حقوق کا تحفظ مہذب قوموں کا شیوہ ہے،خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے ، وزیر مملکت کا سیمینار سے خطاب
جمعہ 6 مارچ 2015 20:22
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) حکومت خواتین کو معاشرے میں عزت و تکریم دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عورتوں کے حقوق کا تحفظ مہذب قوموں کا شیوہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کی اہلیہ نے یوم حقوق خواتین کے حوالے سے منعقدہ ڈویژنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ سیمینار ضلعی انتظامیہ اور چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے اشتراک سے بہاولپور آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد کیاگیا۔
بیگم وفاقی وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ عورت قوم کی معمار ہے وہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کر کے ایک مضبوط قوم کی بنیاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کامیاب خاندان اور بہترین سوسائٹی کے قیام میں عورت کی سوچ کا ر فرما ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل رضیہ ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ویمن ایمپاورمنٹ ایکٹ2012ء کو اسکی روح کے مطابق نافذ العمل کر کے عورت کو اس کا جائزہ مقام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشی طور پر فعال بنا کر انہیں قومی ترقی کا ذریعہ بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہی ہیں۔سیمینار سے پرنسپل سیٹلائٹ ٹاؤن گرلز ڈگری کالج پروفیسر ربیعہ یاسمین ،پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر مزمل بھٹی،ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو نوشابہ ملک،لیکچرر مسز آسیہ انوار،لیکچرررابعہ رحمان،اور لیکچرر غزالہ یاسمین نے بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے ملازمت پیشہ خواتین کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے انکے حل کیلئے تجاویز دیں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے حکومتی اقدامات کو سراہا۔تقریب میں مختلف سرکاری ،غیر سرکاری اداروں سے وابستہ خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویمن ایکشن کمیٹی نے ہوم وبیسڈ ورکر خواتین کیلئے قانون سازی پر قرار واقعی عملددرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاول پور،پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے عوام کا مال لوٹنے لگ گئی
پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر شدید تشویش ہے، ملک امتیازچنڑ
عوام کو ٹیکسز دینا پڑینگے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، امیر جماعت اسلامی بہاولپور
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورکااحتجاجی ریلی نکالنے کااعلان'
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار