بہاولپور، 2کمسن بہن بھائی ڈمپر سے ریت الٹنے کی زد میں آکر دم گھٹنے سے جاں بحق

جمعہ 15 مارچ 2024 22:25

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) بہاولپور میں ڈمپر کی ریت الٹنے کی زدمیں آکر 2کمسن بہن بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔بچے کھلے میدان میں کھیل رہے تھے ڈرائیورنے ریت سے بھرا ڈمپر الٹ دیا، واقعہ تحصیل یزمان کے علاقہ چک-68ڈی بی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

6سال کا عبدالرحمان اور 8سال کی زینب کھلے میدان میں کھیل رہے تھے اس دوران زمین ہموار کرنے کیلئے ڈمپر سے ریت الٹنے سے دونوں بچے ریت تلے دب گئے ۔ریسکیوکے مطابق اہلخانہ بچوں کو تلاش کرتے رہے جب ریت سے نکالا گیا تو دونوں بچے جاں بحق ہوچکے تھے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ موت حادثاتی تھی،کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں