وکلاء اس بات کو یقینی بنائیں کہ کالے کوٹ کی توقیر برقرار رہے وکیل کے منہ میں گالی کی بجائے دلیل ہونی چاہیے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

جمعہ 30 اکتوبر 2015 16:39

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منظوراحمدملک نے کہا ہے کہ وکلاء اس بات کو یقینی بنائیں کہ کالے کوٹ کی توقیر برقرار رہے وکیل کے منہ میں گالی کی بجائے دلیل ہونی چاہیے ملک میں 97 فیصد وکلاء پروفیشنل ہیں تین فیصدوکلاء کی وجہ سے 97 فیصد بدنام ہورہے ہیں،وکلاء میں برداشت ہونی چاہیے کیونکہ وکیل کو عدالت میں مخالف کی باتیں سننی پڑتی ہے اور بعض اوقات فیصلہ بھی اس کے خلاف آجاتا ہے اس لیے وکیل کے عدم برداشت کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت پروان چڑھے گا اداروں میں ڈسپلن کو قا ئم رہنا چاہیے اگر اداروں میں ڈسپلن نہ ہو تو ادارے تباہ ہو جاتے ہیں وہ بہاول پور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب جسٹس طارق مسعود کے اعزاز میں فیئر ویل دیے جانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انصاف اگر بروقت نہ ملے تو بہت تکلیف ہوتی ہے سول کیسز میں فیصلے کے انتظار میں نسلیں بدل جاتی ہیں اور یہ محاورہ کہ دادا کیس کرے اور پوتا فیصلہ سنے غلط نہیں ہے انہوں نے مذید کہا کہ ٍپرانے کیسوں کو اولیت دی جائے اس لیے پرانے کیسوں کی لسٹ بنائی گئی کہ ان کیسوں کو 31 دسمبر 2015 تک ختم کیا جائے اور اس ٹارگٹ میں پورے پنجاب میں بہاول پور بار پہلے نمبر پر رہا انہوں نے کہا کہ فیصلے غلط ہو جاتے ہیں ان کے لیے فورم موجود ہیں مگر بد نیتی پر فیصلے نہیں ہونے چاہیے وکلا ء انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کے مددگار ہے انہوں نے کہا کہ بار سے خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے بار سے میرا محبت کا رشتہ ہے میں آج جو کچھ بھی ہوں بار کی وجہ سے ہوں اس نے مجھے پہچان دی رزق دیا اور شہرت دی پورے پنجاب میں اگر کوئی بار ہے کہ جس کی تعریف کی جائے تو وہ بہاول پور بار ہے انہوں نے کہا کہ سرائیکی بڑی میٹھی زبان ہے ایسی زبان جس میں اس طریقے سے بات کی جاتی ہیں کہ محبت کا احساس ہوتا ہے تقریب سے سینئر جسٹس ملک شہزاد احمد ،جسٹس طارق مسعود ،بار ایسوسی ایشن کے صدر خیر محمدبھڈیر ا نے بھی خطاب کیا آکر میں بار کی جانب سے چیف جسٹس کو قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا گیا قبل ازیں صدرہائیکورٹ بار خیرمحمدبھڈیرہ ، سینئرنائب صدر ممتازحسین بزمی ، و دیگر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا بہاولپوربار پہنچنے پر استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں