بہاولپور: وزیر اعظم کے جہاز کے سامنے کتا آجانے پر ائیر پورٹ مینجر معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 15:12

بہاولپور:   وزیر اعظم کے جہاز کے سامنے کتا آجانے پر ائیر پورٹ مینجر معطل

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء): گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے لودھراں کا دورہ کیا جہاں سے واپسی پر وزیر اعظم نواز شریف کا جیہاز بہاولپور ائیر پورٹ کے رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا کہ اچانک کہیں سے کتا رن وے پر آ نکلا جس کے باعث وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے کو انتظاار کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کتے کے باعث طیارے کے رکنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی نے وفاداری نبھاتے ہوئے واقعہ کی تحقیق کی اور ائیر پورٹ مینجر غضنفر شاہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں