عوام نے 11مئی کو درست فیصلہ نہ کیاتو پھر وہی لوگ دوبارہ اقتدار پر مسلط ہوجائیں گے‘ ہم بہاولپور کو انڈسٹری ایریا بنائیں گے جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا،امیر جماعت اسلامی پنجاب سید وسیم اختر کا کارنرمیٹنگ سے خطاب

بدھ 24 اپریل 2013 21:19

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وامیدوارپی پی271ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ اس بار انتخابات میں عوام کے جذبات و احساسات جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے حق میں نہیں ہیں،حقیقت تو یہی ہے کہ عوام بڑی تبدیلی کی منتظر ہے،ووٹ کے عمل سے آنے والی تبدیلی جمہوری عمل کی بنیاد پر ہوگی‘ جماعت اسلامی نے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے ہمیشہ اہم کردار اداکیا ہے،جبکہ سابقہ حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے کے ساتھ ساتھ ملک کو کمزور اور معاشی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے ۔

وہ بدھ کے روز کارنرمیٹنگ میں شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے جو ڈوبتی کشتی کو سہارا دے سکے۔

(جاری ہے)

ووٹ کی طاقت سے اسمبلیوں میں پہنچنے والے لوگ وڈیرہ شاہی اور اقرباء پروری سے پہنچتے ہیں ۔یہ لوگ ہر سال اربوں روپے قرض لے کر معاف کرالیتے ہیں۔انہیں عوام کی بجائے اپنامفاد عزیزہوتا ہے۔650ٹیکسٹائل یونٹس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غیر ممالک میں منتقل ہوچکے ہیں۔

لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے سے ملکی معیشت کا پہیہ آگے کی بجائے پیچھے جارہا ہے۔جمہوریت کے نام پر آنے والی حکومت توقعات پر پورا اترنے کی بجائے بھوک،مفلسی،بے روزگار اور دہشتگردی سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے11مئی کو درست فیصلہ نہ کیا تو پھر یہی لوگ دوبارہ اقتدار پر مسلط ہوجائیں گے۔ایمانداراور موروثیت سے پاک قیادت صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔

اگر عوام نے حقیقی تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کو منتخب کیا تو ہم اقتدار میں آتے ہی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں تن من اور دھن لگا دیں گے۔بہاولپور صوبہ کی بحالی،کرپشن،مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔بہاولپور کپاس وافر مقدار میں پیدا کرتا ہے اور کارخانے فیصل آباداور کراچی میں لگتے ہیں۔ہم بہاولپور کوانڈسٹری ایریا بنائیں گے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ ملکی حالات دنوں میں درست کئے جاسکتے ہیں۔اس کے لئے ہمیں ملکی وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔کرپشن رک سکتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے بڑے بڑے پرنالوں کو بند کیاجائے۔جماعت اسلامی کسانوں کو مکمل ریلیف دے گی،ڈیزل اور زراعت کے آلات میں50فیصد سبسڈی دے گی۔دیانتدار قیادت مسائل کو وسائل کی مدد سے حل کرے گی اس کے لئے جرات اور عوام کا تعاون درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں