حکومت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی بلاامتیاز ترقیاتی کام کرا رہی ہے، بلیغ الرحمن

بدھ 5 نومبر 2014 19:09

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی بلاامتیاز ترقیاتی کام کرا رہی ہے ۔ وہ بستی فاضل والا بہاول پور میں گلی میں سولنگ کی تعمیر کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس سکیم پر 6لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سماجی و سیاسی کارکنان اور علاقے کے لوگ موجود تھے۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے اور غربت کے خاتمہ کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ارض پاک میں بے شمار قدرتی وسائل دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں