مساجد ومدارس کیخلاف یکطرفہ کا رروائیوں سے اشتعال پھیلے گا ،علامہ شفقت الرحمان

جمعرات 1 جنوری 2015 23:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) مساجد ومدارس کیخلاف یکطرفہ کاروائیوں سے اشتعال پھیلے گا جامع مسجد شریف آباد میں نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ سے شکوک وشہبات جنم لے رہے ہیں بہاول پورکے کسی مدرسہ پرکاروائی سے پہلے حکومت اعتماد میں لے ہم خودتلاشی دینے کے پابندہونگے ان خیالات کااظہار جے یوآئی بہاول پورکے ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ شفقت الرحمان نے دارالعلوم مدنیہ میں مفتی عطاء الرحمان سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر مولانا غلام مرتضی عثمانی مولانا قاضی محمدبلال حفظ مشبرالرحمان قاری عبدالقدیرقریشی قاری محمداقبال فانی ودیگرموجودتھے علامہ شفقت الرحمان نے کہاکہ جامع مسجد شریف آباد سے کچھ برامدنہ ہونااس بات کی دلیل ہے کہ مساجد ومدارس کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں مذکورہ مسجد میں دارالعلوم مدنیہ بہاول پور کے مہتمم مفتی عطاء الرحمان کی ذاتی لائبریری بھی قائم ہے رات کے اندھیرے میں اسکے بھی نامعلوم افراد نے تالے توڑ کرتلاشی لی انہوں نے کہاکہ دنیاجانتی ہے کہ مفتی عطاء الرحمان ایک بے ضررشخصیت کے مالک ہیں وہ اورانکے ادارے کبھی بھی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نظرنہیں آئے انہوں نے کہاکہ امن کی داعیوں کواشتعال میں نہ لایاجائے جے یوآئی ایسے ہتھکنڈوں کی شدیدمذمت کرتی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں