بہاول پور،حالیہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی ،

بسوں اور منی بسوں کا کرایہ 0.91سے کم ہو کر 0.84روپیہ فی کلومیٹر فی سواری مقرر

جمعرات 1 جنوری 2015 23:02

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)حالیہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے انٹر سٹی اور شہر میں چلنے والی بسوں اور منی بسوں کا کرایہ مبلغ 0.91روپیہ سے کم کر کے0.84روپیہ فی کلومیٹر فی سواری کر دیا ہے۔اس بارے میں نوٹیفکیشن نمبر SO(TR-1)2-6/2000(5)مورخہ 31-12-2014بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاول پور محمد تنوری جھنڈیر نے تمام ٹرانسپورٹرز کو وارننگ دی ہے کہ وہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی مقرر کردہ نئی شرح کے مطابق کرایہ وصول کریں۔

عدم تعمیل کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقرر کردہ شرح سے زیادہ کرایہ ہرگز نہ دیں اور زیادہ کرایہ ہرگز نہ دیں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے بارے میں ٹیلی فون نمبر 062-9250282پر اطلاع دیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں