بہاول پور،غیر قانونی سِمیں فروخت کرنے والے افرادگرفتار

جمعہ 6 فروری 2015 22:58

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی اور ایس پی انوسٹی گیشن کی ہدایت پرغیر قانونی سِمیں فروخت کرنے والے افرادگرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور کا غیر قانونی سمیں فروخت والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار ملزمان محمد اظہر عثمان، محمد وقاص انور، وقاص احمداور محمد سجاد کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر سموں کو ایکٹیویٹ کر کے پورے پاکستان میں فروخت کرتے تھے جو کہ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کا ریمانڈ جسمانی حاصل کرکے1425مختلف کمپنیوں کی سمیں برآمد کر لی ہیں۔ ان ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں