پرامن ماحول میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،کمشنربہاول پور ڈویژن نیئر اقبال

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) کمشنربہاول پور ڈویژن نیئر اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں عام انتخابات 2018 ء کے شفاف انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ جوڈیشری، پولیس اور فوج کی کوآرڈی نیشن سے انتخابی عمل کے دوران امن و امان، پولنگ میٹریل و سٹاف کی نقل و حمل اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح تک کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جہاں میڈیا کے نمائندوں کو درست اطلاعات کی ترسیل کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل رانا نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور حساس پولنگ سٹیشن کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظررکھنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشن پر انتخابی عمل کی میڈیاکوریج کے لیے معاونت کی جائے گی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں