بہاول پور میں واقع لال سوہانرا نیشنل پارک میں نایاب نسل کا گینڈا ٹی بی کا شکار ہو کر مر گیا

جمعہ 22 فروری 2019 18:05

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء)بہاول پور میں واقع لال سوہانرا نیشنل پارک میں نایاب نسل کا گینڈا ٹی بی کا شکار ہو کر مر گیا۔مادہ گینڈا ایک ماہ پہلے اسی مرض کا شکار ہو کر مر چکی ہے، گینڈوں کا یہ نایاب جوڑا شاہ نیپال نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ ضیاء الحق کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماہرین کی ٹیم جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ جیون ساتھی کے بچھڑنے کا غم یا مہلک بیماری گینڈے کی موت کی وجہ بنی۔

یہ گینڈے کی جوڑی جس وقت نیپال کی جانب سے لال سوہانرا نیشنل پارک میں آئی تھی اس وقت یہ بچے تھے جنہیں پارک کی انتظامیہ نے نہایت توجہ کے ساتھ پالا پوسا۔بہاولپور اور دوسرے شہروں سے بچے بڑے گینڈوں کی اس جوڑی کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں آتے تھے۔گینڈے کو بچانے کی پارک انتظامیہ نے کافی کوشش کی مگر وہ بیماری کی شدت کے باعث جانبر نہیں ہو سکا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں