س*سابق (ن) لیگ ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر سے 4 من چرس برآمد ، بیٹا گرفتار

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ(ن) کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر سے 4 من چرس برآمد کر لی اور ان کے بیٹے طیب کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر بہاولپور سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے 4 من چرس برآمد کر لی اور وہاں سے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب کو گرفتار کر لیا ۔ بعدازاں تفتیش کے بعد سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم ورک کے بیٹے عدیل کو بھی اے این ایف نے حراست میں لے لیا ۔ جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔ ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں