ملک میں اس وقت سودی نظام رائج ، جماعت اسلامی اس نظام کو گر ا کرملک میں اللہ کا نظام لانا چاہتی ہے،سید ذیشان اختر

جمعہ 8 جولائی 2022 23:30

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ ملک میں اس وقت سودی نظام رائج ہے جماعت اسلامی اس نظام کو گر ا کرملک میں اللہ کا نظام لانا چاہتی ہیں عوام ملک میں سامراجی نظام کے خاتمہ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں پاکستان پرقرضوں کابوجھ دن بدن بڑھتاجارہا ہے۔ وسائل سے مالامال ملک کونااہل اورمفاد پرست حکمرانوں نے عالمی مالیاتی اداروں کاغلام بنارکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کے عزت،وقار اورسلامتی کویقینی بنانے کیلئے بیرونی قرضوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا انتہائی ناگزیرہوچکا ہے۔غلامانہ سوچ کی انتہاہے کہ اگر کہیں سے قرضے ملتے ہیں تو اسے حکومت کی بڑی کامیابی گردانہ جاتا ہے اور وزراء ایک دوسرے کومبارک باد دیتے نہیں تھکتے۔

(جاری ہے)

قرضے حاصل کرکے ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدلتی بلکہ عوام کے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جن قوتوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے جان چھڑائی وہی دنیا میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کرپشن کی انتہاء ہوچکی ہے۔رہی سہی کسر حکمرانوں کے اللوں تللوں نے پوری کردی ہے۔پاکستان میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے کلچرکی وجہ سے ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔اربوں کھربوں ڈالرز کے قرضے ملک میں آئے مگر اس کے باوجود پاکستان کی معیشت سنبھلی ہے اور نہ ہی ملک میں غربت کی شرح میں کوئی خاطر خواہ کمی ہوئی۔حکومتی اداروں کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ غلامی کاطوق گلے سے اتارکرملکی وسائل سے استفادہ،کرپشن کاقلع قمع اور بدعنوانی کرپٹ عناصر سے چھٹکارہ حاصل کرکے عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دی جائے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں