بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ای ایم آئی اے یونٹ اور بون میروٹرانسپلانٹ کی اپ گریڈیشن کاپراجیکٹ التواء کا شکار

جمعہ 15 مارچ 2024 19:11

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ای ایم آئی اے یونٹ اور بون میروٹرانسپلانٹ کی اپ گریڈیشن کاپراجیکٹ التواء کا شکار ہو گیا، ٹھیکہ لینے والی فرم کام چھوڑ گئی، متعدد بار تحریری طورپر کام شروع کرنے کی ہدایت کے باوجود کام شروع نہ کیاگیا، ایگزیکٹوانجینئربلڈنگ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ بلڈنگ کو ڈیفالٹر قراردینے کاتحریری مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹوانجینئرڈویژن بلڈنگ Iکی جانب سے سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل بہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ای ایم آئی اے یونٹ اور بون میروٹرانسپلانٹ کی اپ گریڈیشن کاکام میسرزریاض اینڈ سنز کو 12اگست 2022ء کو دیاگیاتھا یہ منصوبہ 370.824ملین کاتھاجس کو24مہینے کے اندرمکمل ہوناتھاتاہم 18ماہ گزرنے کے باوجود پراجیکٹ کابہت بڑاحصہ زیرالتواء ہے جبکہ پراجیکٹ کیلئے فنڈز دستیاب ہیں لیکن ٹھیکیدار فرم 30جون2023ء کام چھوڑچکی ہے اس حوالے سے 18مراسلہ جات فرم کوجاری کئے گئے ہیں جس میں کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن تاحال ٹھیکیدارکی جانب سے کام شروع نہیں کیاگیا لہٰذا سفارش کی جاتی ہے کہ کنٹریکٹر فرم میسرزریاض اینڈ سنزلاہور کیخلاف کنٹریکٹ ایگریمنٹ کی کلاز 60اور 61 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فرم کوڈیفالٹر ڈکلیئرکیاجائے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں